علی اعجاز ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات محکمہ اوقاف کے 5 افسر تبدیل

علی اعجاز ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات  محکمہ اوقاف کے 5 افسر تبدیل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،سیاسی نمائندہ) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا کو تبدیل کرکے انکی جگہ کیپٹن (ر)علی اعجاز کو تعینات کر دیا گیا۔

موسیٰ رضا 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ہیں جبکہ نئے ڈپٹی کمشنرعلی اعجاز پی ایس ٹو وزیر اعلیٰ کی پوسٹ پر کام کررہے ہیں ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)آصف اعجاز کو ڈپٹی ڈائریکٹر علما اکیڈمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹیٹ-II)عظیم حیات کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)،منیجر داتا دربار ناصر خالد کو جونیئر سکیل سٹینوگرافر جبکہ منیجر طاہر مقصود کو دربار میاں میر سرکل نمبر 5 اور گوہر مصطفیٰ کو منیجر داتا دربار تعینات کر دیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں