آئی ٹی کمیٹی:پی ٹی سی ایل ترمیمی بل پر پی پی کے تحفظات، معاملہ موخر
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ترمیمی بل پیپلزپارٹی اور قانون ساز کمیٹی سے مشاورت کیلئے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2026 (گورنمنٹ بل) پر بحث اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزارت اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کے سامنے تشویش کا اظہار کیا کہ اس بل کے مسودے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی قانون ساز کمیٹی کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، تجویز دی گئی کہ بل کے مسودے پر ایم این اے نوید قمر سے بات کی جائے اور اگر کوئی ترامیم تجویز کی جائیں تو بل غور کیلئے کمیٹی کے سامنے واپس لایا جائے ۔