پاک سعودی وزرائے خزانہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان میں حالیہ معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ اورنگزیب نے سعودی قیادت اور مملکت کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیااور اہم معاشی اشاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے۔