میک اپ اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک نوٹیفکیشن گردش کرتا رہا جس میں دعوی ٰکیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی ہے ۔ عظمی بخاری نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا اور واضح کیا کہ اس کا حکومتِ پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ۔ان کاکہناتھاکہ جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے اخلاقی اور قانونی حدود کو پامال کیا جا رہا ہے ۔