کوئٹہ کے پلازہ میں بھی آتشزدگی بھاری مالی نقصان کا خدشہ
کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ کے 4 منزلہ پلازہ میں بھی شدید آگ بھڑک اُٹھی،بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا خدشہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں قائم 4 منزلہ اچکزئی پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع پر فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں، 200 سے زائد دکانوں اور ایک بیسمنٹ پر مشتمل متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کے کاروبار کیا جا رہا تھا، آگ لگنے سے تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے ، عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔یاد رہے رواں ہفتے کراچی کے بھی ایک معروف پلازہ میں آگ بھڑکنے سے قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔