چیئرمین واپڈا کا تربیلا توسیعی منصوبے کی اہم سائٹس کا بھی دورہ

چیئرمین واپڈا کا تربیلا توسیعی  منصوبے کی اہم سائٹس کا بھی دورہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد سعید کا زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی اہم سائٹس کا بھی دورہ ، اس موقع پر ممبر (واٹر)علی اختر شاہ، ممبر (پاور)عرفان میانہ، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر ، جنرل منیجر تربیلا ڈیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر مجموعی پیش رفت 56 فیصد ہے ، تکمیل کے بعد پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار اپریل 2027 میں شیڈول ہے ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ کنیکٹنگ ٹنل اور پاور ہاؤس پر تعمیراتی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے ، مقررہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔یاد رہے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530میگاواٹ ہے ۔ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر زیر تعمیر منصوبہ کیلئے عالمی بینک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 300 ملین ڈالر فراہم کر رہاہے ۔ یہ منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک ارب 46 کروڑ 60 لاکھ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا ۔بعد ازاں چیئرمین نے تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کا بھی دورہ کیا، 2018 میں تکمیل کے بعد سے اب تک تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ نیشنل گرڈ کو 33 ارب یونٹس بجلی فراہم کرچکاہے ، ایک روز قبل چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد سعید نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کی 10 اہم سائٹس کا بھی دورہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں