لاہور :منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا، 4نئے مریض رپورٹ

لاہور :منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا، 4نئے مریض رپورٹ

چاروں مریض میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ،لیب ٹیسٹ میں مرض کی تصدیق آئسولیشن وارڈ قائم ، مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہیں:پروفیسر ہارون

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین، 24 گھنٹے کے دوران4نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور منکی پاکس کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ روز 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ،چاروں میو ہسپتال سے رپورٹ ہوئے  ہیں،30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ ،33 سالہ نعمان اور 18سالہ انس منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے ہیں ، لیب ٹیسٹ میں مرض کی تصدیق ہوگئی ۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم ہے ، تمام مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہیں ،تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں