چلڈرن ہسپتال ،مبینہ طورپر وینٹی لیٹر نہ ملنے سے بچی جاں بحق

چلڈرن ہسپتال ،مبینہ طورپر وینٹی لیٹر نہ ملنے سے بچی جاں بحق

16جنوری کو بچی کو ہسپتال لائے ، 2دن تک وینٹی لیٹر نہ ملا،والد کی شکایت 95 فیصد وینٹی لیٹرز فنکشنل،بچی کو شدید کارڈیک ایشو:ایم ڈی چلڈرن ہسپتال

لاہور(ہیلتھ رپورٹر )چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا نہ کیا جا سکا ، وینٹی لیٹر نہ ملنے سے 5 ماہ کی بچی جان سے گئی ،متاثرہ خاندان نے چلڈرن ہسپتال کی مبینہ نااہلی پر وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں درخواست دے دی ۔ بچی کے والد مبشر کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کو 16 جنوری کو چلڈرن ہسپتال علاج کے لیے لائے تھے ،بچی کو چیسٹ انفیکشن تھا جس کی وجہ سے سانس میں دشواری تھی معصوم بچی کو ڈاکٹر نے ایمبو بیگ لگایا وینٹیلیٹر نہ ملا دو دن تک وینٹی لیٹر نہ ملنے سے حطیم فاطمہ جان کی بازی ہار گئی۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان نے کہا چلڈرن ہسپتال کے 95 فیصد وینٹی لیٹرز فنکشنل ہیں ،پانچ ماہ کی بچی دل کے عارضہ میں مبتلا تھی بچی کو شدید کارڈیک ایشو تھے ، سرجری ہونی تھی اور تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں