اداکاروں کا پیسہ کھانے والے آج کامیاب پروڈیوسرز:فضیلہ قاضی

 اداکاروں کا پیسہ کھانے والے آج کامیاب پروڈیوسرز:فضیلہ قاضی

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کا کہنا ہے کہ ماضی میں اداکاروں کا پیسہ کھانے والے آج کامیاب پروڈیوسرز ہیں۔۔۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی بڑے پروڈیوسرز ماضی میں اداکاروں کے ساتھ کیے گئے فراڈ اور سکینڈلز کا نتیجہ ہیں۔ان کے مطابق بہت سے اداکار مختلف لوگوں سے پیسے لے کر ڈرامے بناتے رہے ، اپنا چہرہ بیچا، دوستوں کو اپنے پراجیکٹس میں شامل کیا اور آج وہ بڑے پروڈیوسرز بن چکے ہیں۔ کبھی ادائیگی کی، کبھی نہیں کی وہ فراڈ کے ذریعے ہی آگے بڑھے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں