ایما واٹسن برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کے لیے نامزد
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کیلئے نامزدگی مل گئی۔ میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کی کیٹیگری میں ان کا مقابلہ سر ایلٹن جان اور سر لینی ہنری جیسے نمایاں فنکاروں سے ہوگا۔۔۔
برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب مارچ 2026 میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد برطانیہ میں تنوع اور شمولیت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے ۔واضح رہے کہ میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کا اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنے پلیٹ فارمز کو مؤثر سماجی تبدیلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔