سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل
نیو یارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کی میک اپ کے بغیر ایک سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔۔۔
سلینا گومز نے ایک کے بعد ایک ہائی پروفائل ایونٹس میں شرکت کرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام سٹوری پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی شیئر کی ہے ۔سیلفی میں وہ سفید رنگ کا ٹینک ٹاپ پہنے ، بالوں کا سر پر جوڑا بنائے اور میک اپ کیے بغیر بالکل فریش اور پر سکون نظر آ رہی ہیں۔