پاکستان ،اسلامی ترقیاتی بینک کے 60کروڑ ڈالر کے 3معاہدے

پاکستان ،اسلامی ترقیاتی بینک کے  60کروڑ ڈالر کے 3معاہدے

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تقریباً 60کروڑ 30لاکھ ڈالر کے تین معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔

 یہ معاہدے ایم-6 سکھرحیدرآباد موٹروے منصوبہ، انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کی غربت سے نجا ت کے منصوبہ اور آزاد جموں و کشمیر میں سکولوں سے باہر بچوں کے لیے منصوبہ کی مالی معاونت کیلئے کیے گئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد طے پائے جن میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد کی قیادت میں بینک کا وفد شامل تھا۔منصوبہ جاتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری حمیر کریم نے کیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں