پاکستان کو چین کیساتھ بے مثال دوستی پر فخر :ایاز صادق
اسلام آباد(نامہ نگار )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں چین کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی موجودتھے ۔ملاقات میں پاک چین سدا بہار دوستی، سٹر ٹیجک شراکت داری، پارلیمانی رابطوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے ، پاک-چین دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں ،سپیکر نے چیئرمین این پی سی ژاؤ لیجی کی جانب سے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ، سپیکر نے چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، چیئرمین ژاؤ لیجی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا، ایاز صادق نے دونوں ممالک کے پارلیمانوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ،ملاقات میں پاکستانی وفد میں رومینہ خورشید عالم، محمد نعمان، زیب جعفر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل تھے ۔