ڈاکٹر زعیم ضیا سی ای او اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر زعیم ضیا کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسامی گزشتہ ایک سال سے خالی تھی، چارج سنبھالنے کےبعد دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت سہولیات کی عوام تک فراہمی اولین ترجیح ہے ۔