نوشہرہ:دریائے سندھ سے غیرقانونی سونا نکالنے کے دوران تودہ گرگیا،2جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ نظام پور نمل گائوں کے قریب دریائے سندھ سے غیرقانونی سونے لگانے کی کوشش کے دوران پہاڑی تودہ کرنے سے چار کان کن دب گئے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق2کان کن موقعہ پر دم توڑگئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں زندہ بچالیاگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت طارق خان اور وحید کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق اٹک ضلع سے ہے ۔مقامی پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیاہے ۔