پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ آن لائن فراڈ بڑھنے کا خدشہ
اسلام آباد (نمائندہ دنیا)پاکستان میں شہریوں کا آن لائن ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر چکا کیونکہ ملک میں تاحال کوئی جامع اور مؤثر ڈیٹا پرائیویسی پالیسی موجود نہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قانون سازی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی شناختی معلومات، موبائل ڈیٹا، بینکنگ تفصیلات اور دیگر حساس معلومات غیر محفوظ ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ڈیٹا لیک اور آن لائن فراڈ کے واقعات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز سینٹ کمیٹی داخلہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے نادرا ، ایف بی آر اور بینکس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہے ، کمیٹی میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا تھا کہ کسی بھی پاکستانی کا ڈیٹا پانچ سو روپے میں دستیاب ہے۔