عمران خان سے جیل میں کسی کی ملاقات نہ ہو سکی

عمران خان سے جیل  میں کسی کی ملاقات نہ ہو سکی

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی کی ملاقات نہ ہو سکی۔ پارٹی رہنما بریگیڈیئر (ر)مشتاق نے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے رنجش نہیں ہے۔

کیا بانی ملاقات ہونے پر ہمیں دوائیاں بتائیں گے کہ ٹی بی کا علاج کیسے کرنا ہے ؟ ، سیاسی آدمی سیاسی بات ہی کرے گا ۔اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں مشتاق نے مزید کہا کہ 50 دن ہوگئے ہیں بانی اور ان کی اہلیہ قید تنہائی میں ہیں، جو تشدد کے زمرے میں آتا ہے ، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، فوج ہر پاکستانی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں