ایئر وائس مارشل یاسر سلیم ایڈیشنل سیکر ٹری دفاع تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق ایئر وائس مارشل یاسر سلیم کو ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت دفاع تعینات کیا گیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کی خدمات واپس پاکستان ایئر فورس کے سپرد کر دی ہیں۔