وزیر اعلیٰ کی نوشہرہ آمد پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی کیمپ کا اعلان

 وزیر اعلیٰ کی نوشہرہ آمد پر بلدیاتی  نمائندوں کا احتجاجی کیمپ کا اعلان

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)ضلع نوشہرہ کے بلدیاتی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کی نوشہرہ آمد پر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا جس میں نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں کے بلدیاتی نمائندے شرکت کرینگے۔

گزشتہ روز پبی، نوشہرہ اور تحصیل جہانگیرہ کے ممبران کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی نمائندوںنے کہا چار سال ہونے والے ہیں لیکن تاحال ہمیں فنڈز ملے اور نہ ہی اختیارات ۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ شدید نا انصافی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں