ایرانی قوم اپنی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی ، مہران مواحد

 ایرانی قوم اپنی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی ، مہران مواحد

مکمل تصادم ہولناک ہوگا ، امریکا اور اسکے اتحادی اسرائیل کیلئے شدید تر ہوگا جوہری طاقت بننا چاہتے تو بہت پہلے بن جاتے ،قونصل جنرل کی دنیا نیوز سے گفتگو

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد نے امریکی جارحانہ عزائم کے خلاف ایرانی قوم کے جذبہ کو اصل طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اپنی بقاء و  سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی امریکا کی جارحیت یا جارحانہ عزائم سے مرغوب ہوں گے ۔ ایران جوہری طاقت بننا چاہتا تو بہت پہلے بن سکتا تھا لیکن ہمارا انحصار میزائل سسٹم پر ہے اور ہمارا یہ پروگرام ہماری سلامتی کو یقینی بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

وہ گزشتہ روز قونصل آفس میں دنیا نیوز سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک مکمل تصادم ہولناک ہوگا اور  امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کیلئے شدید تر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی عسکری طاقت کا لوہا منوایا ہے اور آج پاکستان کے پاس ایسی لیڈر شپ ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی ملی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں