ایوان بالا میں کورم کمی،تنقید، سیاسی کشیدگی پھر بڑھنے لگی

ایوان بالا میں کورم کمی،تنقید، سیاسی کشیدگی پھر بڑھنے لگی

حاضری معمول سے کم رہی ، اجلاس ایجنڈا مکمل کیے بغیر ملتوی کر ناپڑا

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد منعقد ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ وزرا سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے ممبران بھی کم تھے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کارکردگی پر تنقید کی گئی اور نشتر چلائے گئے جس پر حکومتی ممبر نے کورم کی نشاندہی کی۔ گزشتہ کئی اجلاسوں میں کورم کی کمی معمول بن گئی اور بغیر ایجنڈا مکمل کیے اجلاس ملتوی کر دئیے جاتے ہیں۔اپوزیشن حکومت پر تنقید کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے اور ایوان کے اندر اور باہر حکومت پر مسلسل زور دیتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی تنقید کو نظر انداز کرنا اور اپنی کارکردگی کے ذریعے اپوزیشن کے کردار کو عوام کے سامنے لانا جمہوریت کا حسن ظاہر کرتا ہے ۔ دونوں جانب سے تنقید اور کورم کی کمی سیاسی کشیدگی میں اضافہ کرتی ہے اور ایوان میں اس کا اظہار واضح طور پر نظر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں