ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، 4 انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، 4 انسانی سمگلر گرفتار

طاہر گجر، پرویز ملک ، ابو سفیان اور طاہر احمد کو لاہور اور شیخوپورہ سے پکڑا گیا چاروں ملزم مختلف شہریوں سے ساڑھے 34 لاکھ ہتھیا کر روپوش ہو گئے تھے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 سمگلر گرفتارکرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلروں طاہر گجر، پرویز ملک ،قاری ابو سفیان اور طاہر احمد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چاروں ملزم مختلف شہریوں کو برطانیہ، سعودی عرب اور پرتگال میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 34 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا کر روپوش ہو گئے تھے ، گرفتار ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں