ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے : رانا ثنا اللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے : رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق معاملے میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا حقیقت ہے کہ کرکٹ میں ہمارا نقصان ہوگا، ہمیں پیسے بھی کم ملیں گے ، پاکستان کے بنگلہ دیش کا ساتھ دینے کے دور رس اثرات ہوں گے ، ممکن ہے کہ دونوں ممالک بہترین تعلقات ہوں اور ہم دو بھائیوں کی طرف ایک دوسرے کا سہارا بن جائیں۔ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے یا نہیں، اس معاملے پر تفصیلی گفتگو اور تمام امور کے جائزے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں