پی پی اقلیتوں کی فلاح و بہبودکیلئے کردار ادا کرتی رہے گی ،گورنر خیبرپختونخوا
اسلام آباد (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقداما ت کیے اور آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔