مزید برفباری کا امکان ،این ایچ اے عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  مزید برفباری کا امکان ،این ایچ اے عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

دشوار گزار علاقوں میں کام کرنیوالے ورکرز ہمارا اثاثہ ،عبد العلیم خان

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو برف باری اور بارش کے آئندہ سلسلہ کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے عملے نے دوران برفباری بروقت اقدامات کے ذریعے عوام کیلئے شاہراہوںپر بلا تعطل رسائی یقینی بنا کر مثال قائم کی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے چترال بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر جیسے دشوار گزار علاقوں میں فرائض انجام دینے والے فیلڈ سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا این ایچ اے کا عملہ اور محنتی ورکرز ہمارا اصل اثاثہ ہیں ۔انہوں نے مسافروں اور سیاحوں سے بھی گزارش کی کہ وہ مشکل راستوں پر سفر کے دوران این ایچ اے کے فیلڈ سٹاف کیساتھ مکمل تعاون کریں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں