مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیر
لاہور (آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے مضبوط بلدیاتی نظام نا گزیر ہے ۔
ڈسٹرکٹ فنانس کمیشن کے تحت مالیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے تاکہ اضلاع کی سطح پر وسائل کے بہتر استعمال سے ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جا سکے ، کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو صحتمند انہ سر گرمیوں کی جانب راغب کرنا ہوگا اس کے لئے حلقوں میں کھیلوں کے میدانو ں کو آباد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 97کے دورہ کے دوران حلقہ عمائدین سے ملاقاتوں اور بطور مہمان خصوصی فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔