صدر زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

صدر زرداری متحدہ عرب امارات کا چار  روزہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفاع، سکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں