سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت سے متعلق کوئی انکوائری زیرِ التوا نہیں، نیب

سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت سے  متعلق کوئی انکوائری زیرِ التوا نہیں، نیب

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو نے سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت و بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیب سکھر میں اس معاملے پر کسی قسم کی انکوائری زیرِ التوا نہیں ۔

 وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بعض میڈیا ذرائع پر یہ  خبریں گردش کرتی رہیں تاہم یہ اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔ نیب کو اس حوالے سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی جسے طے شدہ طریقہ کار کے تحت کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں قائم احتساب سہولت سیل کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں