حساس علاقے میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کیلئے ٹیپا کی نئی ٹیم تعینات

حساس علاقے میں جاری ری ویمپنگ  منصوبے کیلئے ٹیپا کی نئی ٹیم تعینات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )داتا دربار، بھاٹی چوک اور گرد و نواح کے حساس علاقے میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کیلئے ٹیپا نے نئی ٹیم تعینات کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ واقعہ کے بعد داتا دربار، بھاٹی چوک، موہنی روڈ اور ملحقہ علاقوں کی ری ویمپنگ کیلئے ٹیپا نے نیا انتظامی سیٹ اپ نافذ کر دیااور سابق تمام احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے افسر وں اور انجینئرنگ سٹاف پر مشتمل نئی ٹیم مقرر کی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسد کو ری ویمپنگ پروجیکٹ ڈائریکٹر،عبدالجبار اور محمد علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ،یار محمد رانجھا اور بابر علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ،محمد عرفان، محمد کاشف اور امیر رضا کو سب انجینئر مقرر کیا گیا ہے ،نئی ٹیم ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی،آفس آرڈر چیف انجینئر ٹیپا، ایل ڈی اے کے احکامات پر جاری کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں