8فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا
عازمین بائیو میٹرک کیلئے موبائل ایپ ’’ سعودی ویزا بائیو‘‘استعمال کریں دشواری پر قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے رابطہ کیاجا ئے ،وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزارت مذہبی امورنے سعودی ویزا بائیو میٹرک سے متعلق اعلان کیا ہے کہ عازمین حج سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں، حج ویزاکے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے ۔ ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہونے پر قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا ئیں ،بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزانہیں لگے گا ۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امورکے مطابق عازمین موبائل ایپ ’’ سعودی ویزا بائیو‘‘ کا استعمال کر سکتے ہیں ، رہنمائی کے لیے سعودی تاشیر سینٹرز کے پتے اور دیگر تفصیلات ’’ پاک حج موبائل ایپ‘‘ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔