اسلام آبادمیں درختوں کی کٹائی بارے تفصیلی رپورٹس طلب

 اسلام آبادمیں درختوں کی کٹائی بارے تفصیلی رپورٹس طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)موسمیاتی تبدیلی کمیٹی نے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی بارے سی ڈی اے اور وزارت موسمیات سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔

قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن ایم این اے کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے اسلام آباد میں حالیہ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی اور متعلقہ حکام کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کی کمی پر شدید تشویش، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کی مسلسل غیر فعال حالت پر برہمی کا اظہار کیا اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان سبز اور بھورے علاقوں کی واضح حد بندی کے ساتھ جمع کرا یاجا ئے جس میں سیٹلائٹ امیجری کی مدد شامل ہو اور درختوں کی کٹائی اور دوبارہ لگائے گئے جنگلات کے بارے میں جامع ڈیٹا فراہم کیا جائے ۔ اجلاس میں رانا انصار، شائستہ پرویز، شہلا رضا، ڈاکٹر شازیہ، صوبیہ اسلم سومرو، تمکین نیازی، شاہدہ رحمانی، بلال فاروق تارڑ، طاہرہ اورنگزیب نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں