قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا دورہ پی او ایف، برآمدات بڑھانے پر زور

 قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا دورہ پی او ایف، برآمدات بڑھانے پر زور

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر کی سربراہی میں پی او ایف کا دورہ کیا، جہاں کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر بریفنگ میں بتایا گیا۔

کہ پی او ایف مسلح افواج کو کم لاگت پر اعلیٰ معیار کا اسلحہ فراہم کر رہی ہے اور خودانحصاری کے حصول کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمیٹی کو ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے لیے انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں، نیز تعلیم، صحت، کھیلوں اور ماحولیاتی بہتری کے شعبوں میں پی او ایف کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سینیٹ کمیٹی کے اراکین نے پی او ایف کی خودانحصاری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے نئے راستے تلاش کرنے اور زرمبادلہ کے تحفظ اور دفاعی پیداوار کی برآمدی صلاحیت میں اضافے کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں