سپریم کورٹ اور امریکی ادارے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی اور امریکی محکمہ تجارت کے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد کے درمیان عدالت سے منسلک ثالثی کو مو ٔ ثر بنانے سے متعلق سٹرٹیجک اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں عدالتی اصلاحات اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جج سپریم کورٹ جسٹس شاہد وحید نے کی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ اے ڈی آر کمیٹی نے کہا پاکستانی عدلیہ بروقت، قابلِ اعتماد اور کم لاگت تنازعاتی حل کے لیے ادارہ جاتی اے ڈی آر نظام کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔