تھوڑا انتظار کرو!عمران خان کو رہا کروائیں گے : سہیل آفریدی

تھوڑا انتظار کرو!عمران خان کو رہا  کروائیں گے : سہیل آفریدی

صوابی(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شیوہ اڈا صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھوڑا انتظار کرو!میرے جو ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، انہیں توڑ کر عمران خان کو رہا کروائیں گے۔۔۔

 یہ لوگ تو عمران خان کا نام نہیں لے سکتے، یہ اس کی اس کا کہتے ہیں، یاد رکھو عوام کے جذبے اور عمران خان کے بیچ چند لمحے ہیں۔ میں اپنے بڑوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے یہ ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہوئے ہیں بہت جلد کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہا میرے لیڈر عمران خان کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ، میرے لیڈر کی بیماری کو پوری قوم سے ، فیملی سے اور ذاتی معالجین سے چھپا کر رکھا گیا، پھر جب اعتراف کیا گیا تو ہم نے فیملی اور ذاتی معالجین کی ملاقات کا مطالبہ کیا جسے پورا نہیں کیا گیا، ایک دن اور ایک رات ہم نے اڈیالہ کے باہر گزارا، دوسرا دن ہم نے سپریم کورٹ کے باہر گزارا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا، ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستانیو عمران خان آپ کا لیڈر ہے ، آپ نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے ۔دریں اثنا صوابی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں جاری ریلی کے دوران موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سہیل آفریدی خود اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور زخمی کارکن کی صورتحال جانچنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ سہیل آفریدی کے دورہ صوابی اور جلسے کے موقع پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف ضلع صوابی کے سابق جنرل سیکرٹری یوسف علی خان کو صوابی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں