لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے حلف اٹھالیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی و صوبائی لا افسروں، پاکستان و پنجاب بار کونسلز کے ممبران، لاہور ہائیکورٹ و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں،لاہور ہائیکورٹ کے افسروں،جوڈیشل افسروں، وکلا اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس حسن نواز مخدوم ،جسٹس ملک وقار حیدر اعوان ،جسٹس سردار علی اکبر ، جسٹس احسن رضا کاظمی ،جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ،جسٹس محمد جواد ظفر ،جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد ،جسٹس سلطان محمود،جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔