افغان مہاجرین کو 3 روز میں اکوڑہ خٹک کیمپ خالی کرنے کی وارننگ
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ اکوڑہ خٹک سے ضلعی انتظامیہ نے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس دوران افغان مہاجرین کے مشران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز اکبر اور ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک جواد خان میں مذاکرات ہوئے جس میں افغانوں کو 3دن میں مہاجر کیمپ خالی کرنے کی آخری وارننگ دی گئی اور گرفتار مہاجرین کو مشران کی یقین دہانی پر رہا کردیا گیا ۔ فیصلہ کے مطابق مہاجرین خود ٹرانسپورٹ کا انتظام کرینگے ، ضلعی انتظامیہ طورخم تک کرایہ ادا کریگی۔