پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے وظائف میں دوگنا اضافہ منظور
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج، دیکھ بھال اور معاونت کے ماہانہ وظائف میں دوگنا اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا ماہانہ وظیفہ 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کا وظیفہ 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے ۔آٹزم کا شکار پولیس ملازمین کے بچوں کو بھی پہلی مرتبہ ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔