پاکستان کے دشمن کامیاب نہیں ہونگے:بیرسٹر گوہر

 پاکستان کے دشمن کامیاب  نہیں ہونگے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (دنیا نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں