عام انتخابات کو2سال مکمل ،جے یو آئی 8فروری کو یومِ سیاہ منائیگی
مرکزی شو آف پاور لیاقت باغ میں ہوگا، فضل الرحمن دیگر قائدین خطاب کرینگے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )عام انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منانے اور مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان کر دیا ۔ مرکزی شو آف پاور 8 فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہوگا جہاں مولانا فضل الرحمن اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔جے یو آئی ذرائع کے مطابق تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے دوران قرآن و شریعت سے متصادم آئین سازی، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور لا قانونیت کے خلاف رائے عامہ ہموار کی جائے گی۔ یومِ سیاہ کے سلسلے میں پارٹی نے رابطہ مہم شروع کر دی ۔