پولیس سروس گروپ کے 7افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ کے سات افسران کو گریڈ 18 میں ترقی کے احکامات جاری کر دئیے۔۔۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ترقی پانے والوں میں عبداللہ عمران، ماجدہ پروین ،راحیلہ اقبال، عبدالحمید، محمد شاہ رخ خان، علی رضا اور اسامہ امین چیمہ شامل ہیں۔