بچوں کی نا زیبا ویڈیوز کی خرید و فروخت کر نیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

 بچوں کی نا زیبا ویڈیوز کی خرید و فروخت کر نیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

ملزم تیمور کو راولپنڈی سے پکڑا گیا، بچوں کی 600سے زائد نازیبا ویڈیوزبرآمد ملزم نے کئی بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے تھے ، ترجمان این سی سی آ ئی اے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)این سی سی آئی اے اسلام آباد نے معصوم بچوں کا استحصال کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو بے نقا ب کرتے ہوئے بچوں کی ویڈیوزخریدنے اوربیچنے والے گروہ کے ایک اہم کارند ے تیمورمحمود کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بچوں کی 600 سے زائد نازیبا ویڈیوزبرآمد ہو ئیں ۔ ملزم لڑکی بن کر کمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم تیمورکے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے اب تک کئی بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں