علیمہ خان کے دھرنے سے گرفتار مسلح شخص کے خلاف مقدمہ درج

علیمہ خان کے دھرنے سے گرفتار  مسلح شخص کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے گزشتہ شب اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں دھرنے سے گرفتار مشکوک مسلح شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مشکوک مسلح  شخص کے خلاف ایف آئی آر پنجاب آرمز ایمنڈمنٹ آرڈیننس 2015 کی دفعہ 13 کے تحت درج کی گئی ہے ، متن مقدمہ کے مطابق گرفتار ملزم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان و دیگر کے اطراف گھوم رہا تھا جسے مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی گئی، ملزم سے پستول اور 4 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں