فراڈکیس میں عدالت نے فوادچودھری کو بری کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹر یٹ شائستہ کنڈی نے فراڈکیس میں فواد چودھری کو بری کر دیا۔
شمس اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ثبوت ناکافی ہیں، شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے ، عدالت قانون کی محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے۔