گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور حکام کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے ۔

گزشتہ روزعدالتی طلبی کے باوجود سردارتنویر الیاس پیش نہ ہوئے ،جس پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ سردار تنویر الیاس کو گرفتارکرکے عدالت پیش کیاجائے اورمزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں