آئینی بینچ: 26ویں ترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

آئینی بینچ: 26ویں ترمیم  کیخلاف درخواست کی سماعت  غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

 درخواست گزار کے وکیل ابراہیم سیف الدین کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ 26 ویں آئینی ترمیم سے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوگیا ہے ، اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی خود مختاری کو نقصان پہنچا ہے ، 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں