اسلام آباد میں بارش مری میں برفباری

اسلام آباد میں بارش مری میں برفباری

اسلام آباد،مری،پشاور (دنیا نیوز،نمائندہ دنیا،این این آئی)اسلام آباد اورراولپنڈی میں جمعہ کے روز شام کے وقت ہلکی بونداباندی ہونے سے موسم سردہو گیا۔

 مری میں شہر اور گرد و نواح کو صبح سویرے ہی کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث سرد ہوائیں چلتی رہیں اور موسم ٹھنڈا ہو گیا، دن بھر بادلوں کا راج رہا جبکہ شام کے وقت ہلکی برفباری کے بعد بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس سے درجہ حرارت مزید گر گیا ،موسم کی اس اچانک تبدیلی سے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، پتریاٹہ اور دیگر تفریحی مقامات پر رش دیکھنے میں آیا جہاں سیاح ہلکی پھلکی برفباری اور بارش سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔لاہورمیں موسم خشک رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں