شہیدپولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا،سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی
جنوبی وزیرستان لوئر(نمائندہ خصوصی)وانا پولیس لائن میں شہید پولیس اہلکار زاہد اللہ وزیر کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی،جس کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔۔۔
نمازِ جنازہ میں ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر طاہر شاہ ، ڈپٹی کمشنر مسرت زمان ، اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی ، کمانڈنٹ سکاؤٹس فورس طاہرخان ، ڈی ایس پی سرکل اصغر علی شاہ ، مقامی یونٹ آفیسر میجر عادل سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس اور پاک فوج کے افسران نے شہید زاہد اللہ وزیر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں اور گلدستے رکھے۔