جناح،میاں منشی،شاہدرہ ،گجرات ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

جناح،میاں منشی،شاہدرہ ،گجرات ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

پروفیسر ڈاکٹر معین الدین جناح ہسپتال کے ایم ایس ،محسن شاہ پی ایم او مقرر ڈاکٹر مامون کی میاں منشی اور ڈاکٹر خرم آفتاب کی ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ تعیناتی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین جناح ہسپتال لاہور کے ایم ایس مقرر جبکہ پروفیسر محسن شاہ کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر جناح ہسپتال میں پی ایم او کی خالی نشست پر تعینات کردیا گیا ۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا ایم ایس ، ڈاکٹر اعجاز بٹ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا ایم ایس،ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ایم ایس جبکہ ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا ایم ایس مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کامران آصف کو چلڈرن ہسپتال ملتان، ڈاکٹر سعود افضل کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات، ڈاکٹر فیصل وحید کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ، ڈاکٹر امتیاز رانا کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اورڈاکٹر فخر عباس شاہ کو نشتر ٹو ملتان کا ایم ایس مقرر کر دیا گیا ۔محکمہ صحت کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بناناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں