ترلائی خودکش دھماکہ ،ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 36 ہوگئی
پمز میں 40 ، پولی کلینک ہسپتال میں خود کش دھماکے کے 13 مریض زیر علاج
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ،نیوزرپورٹر) ترلائی امام بارہ گاہ خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی نمازی دم توڑگیا،جس کی نمازِ جنازہ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اقتداء میں جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جاں بحق افرادکی تعداد 36 ہو گئی،پمز ہسپتال میں 40 اور پولی کلینک ہسپتال میں خود کش دھماکے کے 13 مریض زیر علاج ہیں، وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 35 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ پمز ہسپتال میں 28 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح ایچ بی ایس ہسپتال میں 3 اور نجی ہسپتال میں ایک کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔