فتنہ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم پکڑا گیا
ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد رہا ،عدالت سے 3روزہ ریمانڈ منظور عدالت نے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تجزئیے کی اجازت دیدی
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے فتنہ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم پکڑ لیا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم نے این آئی آر سی سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا، ملزم نے فیس بک پر بی ایل اے کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹیں لگائیں۔
ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی، عدالت نے ملزم کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد تھا۔این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم کے دہشت گردوں سے روابط کے شبہے پر انکوائری ہوئی، ملزم پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے ۔دوسری جانب عدالت نے ملزم کی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تجزئیے کیلئے لینے کی اجازت دیدی۔